سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) ’’ جب پر امام خاموش ہو تو تم پڑھو ‘‘

  • 21025
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 796

سوال

(132) ’’ جب پر امام خاموش ہو تو تم پڑھو ‘‘

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  فرماتے ہیں جب امام خاموش ہو تو تم پڑھا کرو اور جب وہ پڑھے تو تم خاموش ہو جایا کرو۔(عبد الستار سومرو کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی سند سخت ضعیف بلکہ موضوع ہے۔ دیکھئے کتاب القرآءت للبیہقی (79،80) اس کی سند میں اسحاق بن عبداللہ بن ابی فروہ کذاب و متروک ہے لہٰذا ایسی موضوع ومن گھڑت روایتیں بیان کرنا جائز نہیں ہے۔(شہادت مارچ 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ310

محدث فتویٰ

تبصرے