سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(131) امام کے پیچھے قراءات کرنا

  • 21024
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 805

سوال

(131) امام کے پیچھے قراءات کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عبد اللہ بن عثمان بن خثیم  رحمۃ اللہ علیہ نے سعید بن جبیر  رحمۃ اللہ علیہ  تابعی سے پوچھا:کیا میں امام کے پیچھے قرآءت کروں؟سعید  رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا: ہاں اگرچہ تم اس کی قرآءت سنو۔ بیشک ان لوگوں نے بدعت نکال لی ہے۔(کہ سکتہ نہیں کرتے ) سلف یہ کام نہیں کرتے تھے۔ بیشک سلف (یعنی صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین )میں سے جب کوئی لوگوں کی امامت کرتا تھا تو اللہ اکبر کہہ کر خاموش ہو جاتا ۔ یہاں تک کہ جب اسے یقین ہو جاتا کہ اب ہرمقتدی نے سورہ فاتحہ پڑھ لی ہو گی تو پھر وہ قرآءت شروع کرتا تھا پھر مقتدی خاموش ہو جایا کرتے تھے۔(عبد الستار سومرو کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کی سند حسن ہے دیکھئے جزء القراءت للبخاری مع نصر الباری (83۔84)اور مصنف عبد الرزاق (2/134)(شہادت مارچ 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ310

محدث فتویٰ

تبصرے