السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سیدناابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا یہ قول کس کتاب میں ہے۔ کہ "امام دو دفعہ سکتہ کرتا ہے، اس میں سورۃ فاتحہ پڑھنے کو غنیمت جانو۔"اور یہ صحیح ہے یا ضعیف ؟(وقار علی مبین الیکٹرونکس امین پارک لاہور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ قول امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب جزء القراء ۃمیں موجود ہے۔(مترجم مع عربی ص133ح269ب) اس کی سند حسن لذاتہ ہے یعنی یہ صحیح و قابل حجت ہے۔نیز دیکھئے ماہنامہ شہادت اسلام آباد ،مارچ 2000ء ج 7شمارہ:3ص32۔37)(الحدیث:14)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب