سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(112) مغرب کی نماز پڑھنے والے کے پیچھے عصر کی نماز ؟

  • 21005
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 964

سوال

(112) مغرب کی نماز پڑھنے والے کے پیچھے عصر کی نماز ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر کوئی شخص کسی مجبوری سے عصر نہ پڑھ سکا وہ جب مسجد پہنچا تو مغرب کی جماعت کھڑی ہونے والی تھی کیا وہ اپنی عصر پہلے ادا کرے گا اور پھر جماعت میں داخل ہو گا یا پہلے مغرب پڑھ کر عصر ادا کرے گا۔ نماز میں ترتیب ضروری ہے کہ نہیں؟(محمد عادل شاہ برطانیہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حدیث میں آیا ہے کہ:

"أَدْرَكْتُمْ فَصَلُّوا ، وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا"

پس تم جو پالو تو نماز پڑھ لو اور جو فوت ہو جائے تو پوری کر لو(صحیح بخاری:635،صحیح مسلم:603)

اس حدیث کی روسے مغرب پڑھنے والے کے پیچھے مغرب کی نماز پڑھیں اور بعد میں عصر کی نماز پڑھ لیں۔ نماز میں ترتیب کا خیال ضروری ہے لیکن اضطراری حالت کے احکام بعض اوقات بدل جاتے ہیں۔

مغرب والے کے پیچھے عصر کی نماز پڑھنا میرے علم کے مطابق کسی حدیث یا اثر سے ثابت نہیں ہے۔ واللہ اعلم۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ294

محدث فتویٰ

تبصرے