السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عید گاہ مسجد کے قریب ہی بطرف مشرق ہو مرد نماز عید، عیدگاہ میں ادا کریں جبکہ مستورات مسجد میں(جو کہ عیدگاہ سےآگے قریب ہی قبلہ کی سمت میں واقع ہے)نماز عید کی اقتداء کریں تو ایسی صورت میں ظاہر ہے کہ امام (عورتوں اور مردوں کی)اور درمیانی پوزیشن میں امامت کروارہا ہے نماز عید ادا کرنے کی ایسی صورت و کیفیت ازروئے شریعت درست ہے یا نہیں؟(محمد صدیق ایبٹ آباد)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایسی صورت میں عورتوں کی نماز صحیح نہیں ۔عورتوں کا امام سے پیچھے ہونا متواتر دلائل سے ثابت ہے۔(شہادت مئی2004ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب