سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(104) مقتدی کے لیے سمع اللہ لمن حمدہ کہنا

  • 20997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 792

سوال

(104) مقتدی کے لیے سمع اللہ لمن حمدہ کہنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مقتدی امام کے پیچھے سمع اللہ لمن حمدہ کہے یا نہیں؟ اگر مقتدی صرف ربنا لک الحمد ہی پڑھتا ہے تو نماز میں کوئی فرق پڑتا ہے؟(ظفر اقبال کامرہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی کے بارے میں راجح یہی ہے کہ وہ بھی امام کے پیچھے سمع اللہ لمن حمدہ کہے کسی حدیث میں یہ نہیں آیا کہ صرف امام سمع اللہ لمن حمدہ کہے اور مقتدی سمع اللہ لمن حمدہ نہ کہے ۔ بلکہ عام عام احادیث میں امام مقتدی اور منفرد سب شامل ہیں۔

اور سنن دارقطنی (1/338،339)ح1270)کی صحیح حدیث (حسن لذاتہ )سے ثابت ہے۔کہ مقتدی بھی سمع اللہ لمن حمدہ کہے گا۔

لہٰذا معلوم ہوا کہ سمع اللہ لمن حمدہ کہنے میں امام اور مقتدی برابر ہیں جوا س کا انکار کرتے ہیں ان کے پاس کوئی دلیل نہیں ہے۔(شہادت دسمبر2003ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب الصلاة۔صفحہ278

محدث فتویٰ

تبصرے