السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اذان کے الفاظ: "أَشْهَدُ ان محمداً رسول الله" سن کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا چاہیے یا نہیں؟ کیا اذان کے بعد بھیجا جانے والا درود ان الفاظ کو سننے پر کفایت کرے گا یا نہیں؟اخوکم فی الدین۔(ابوقتادہ بستی بلوچاں فروکہ ضلع سرگودھا)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح حدیث سے ثابت ہے کہ اذان کے بعد درود پڑھنا چاہیے۔اذان کے دوران میں درود پڑھنا میرے علم کے مطابق ثابت نہیں ہے۔بلکہ صحیح مسلم(385) کی مرفوع حدیث اور صحیح بخاری(612) میں سیدنا معاویہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے عمل سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ"أَشْهَدُ ان محمداً رسول الله" کے جواب میں یہی کلمات دوہرائے جائیں اور بعد میں درود پڑھا جائے لہذا بہتر یہی ہے کہ اذان ختم ہوتے ہی درود پڑھیں۔واللہ اعلم(16/رمضان 1426ھ) (الحدیث:20)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب