السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شلوار(چادر وغیرہ) ٹخنوں سے نیچے لٹکانے سے وضو ٹوٹ جاتاہے؟(ایک سائل)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وضوٹوٹ جاتا ہے؟اس کی تو مجھے دلیل معلوم نہیں ،لیکن میری تحقیق میں وہ حدیث بلحاظ سند حسن ہے جس میں آیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس شخص کو(دوبارہ) وضوکرنے کا حکم دیا جس کا ازار ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہوا تھا۔(دیکھئے سنن ابی داود کتاب الصلوٰۃ باب الاسبال فی الصلوٰۃ 638(وغیرہ)
اس روایت کے ایک راوی ابو جعفر الموذن ہیں،جنھیں بعض محدثین مجہول یعنی مجہول الحال قرار دیتے ہیں جبکہ درج ذیل محدثین نے انھیں ثقہ،صحیح الحدیث یاحسن الحدیث قرار دیا ہے:
1۔ابن حبان،دیکھئے مواردا لظمان :2406
2۔الترمذی :حسن لہ :3448
3۔النووی،صحح لہ فی ریاض الصالحین
4۔ابن حجر قواہ فی تخریج الاذکار
5۔روی عنہ یحییٰ بن ابی کثیر وھو لا یحدث الا عن ثقۃ عند ابی حاتم الرازی،اتنی توثیق کے بعد اس راوی کو مجہول کہنا غلط ہے لہذا یہ روایت حسن ہے۔(شہادت اپریل 2004ء) (الحدیث :9)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب