السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وضو کے بعد یہ دعا پڑھی جاتی ہے:
"اللَّهُمَّ اجْعَلْنِي مِنَ التَوَّابِينَ ، واجْعَلْني مِنَ المُتَطَهِّرِينَ"
"امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے مضطرب فرمایا ہے لیکن بعض علماء کے بقول یہ روایت اپنے متابعات(یاشواہد) کی بنا پر مقبول ہے۔اس پر کچھ روشنی ڈالیں۔(ابوحمید الساعدی الرفیقی۔لاہور)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دعاء الوضوء کے مذکورہ بالا الفاظ سنن ترمذی(حدیث55) میں ہیں۔یہ روایت انقطاع وغیرہ کی وجہ سے ضعیف ہے۔المعجم الاوسط للطبرانی اور المعجم الکبیر میں اس کا ایک ضعیف شاہد بھی ہے۔دیکھئے مجمع الزوائد(ج1ص 239) اس روایت پر تفصیلی تحقیق کے لیے دیکھئے سنن ترمذی ج9 7تا83 بتحقیق الاستاد احمد محمد شاکر رحمۃ اللہ علیہ (الحدیث :9)(شہادت ،اکتوبر1999ء)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب