سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) وضو کے دوران میں جائز کلام

  • 20956
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 816

سوال

(63) وضو کے دوران میں جائز کلام

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وضو  اورکھانے کے دوران باتیں کرنا صحیح ہے یا نہیں؟( ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضو یاکھانے کے دوران میں جائز باتیں کرنے کی ممانعت کسی صحیح حدیث سے ثابت نہیں۔مغیرہ بن شعبہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے وضو کیا جب آپ پاؤں دھونے کے قریب پہنچے تو میں نے اپنے ہاتھ بڑھائے تاکہ آپ کی موزے اتاردوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا:چھوڑو،میں نے انھیں پاک(یعنی وضو کی) حالت میں پہنا ہے پھر آپ نے موزوں پر مسح کیا۔(صحیح بخاری :206 وصحیح مسلم :79/274 ،واللفظ لہ)

اس حدیث سے معلوم ہوا کہ وضو کے دوران میں جائز باتیں کرنا درست ہے البتہ لا یعنی اور فضول گفتگو کسی وقت بھی جائز نہیں ہے۔

عمر بن ابی سلمہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کہ میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے ساتھ کھانا کھایا تو میں پلیٹ کے کناروں سے کھانےلگا،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے مجھے فرمایا:"وكُلْ مما يليك""جو تمہارے قریب ہے اس میں سے کھاؤ"(صحیح بخاری :5377 ،صحیح مسلم :2022)

معلوم ہوا کہ کھانے پینے کے دوران میں بھی باتیں کرنا جائز ہے۔(شہادت،جولائی 1999ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ214

محدث فتویٰ

تبصرے