سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(61) وضو کی فضیلت اور برکات

  • 20954
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1011

سوال

(61) وضو کی فضیلت اور برکات

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے وضو کی فضیلت وبرکات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:"میں قیامت کے روز اپنی اُمت کے لوگوں کو پہچان لوں گا۔"کسی نے کہا:یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  یہ کیسے؟وہاں تو ساری دنیا کے انسان  جمع ہوں گے؟فرمایا:"ایک پہچان یہ ہوگی کہ وضو کی وجہ سے میری امت کے چہرے اور ہاتھ جگمگارہے ہوں گے۔"(فتح الربانی 2/35)یہ روایت کیسی ہے؟ (محمدمحسن سلفی،کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روایت مذکورہ کے مفہوم کی دو روایتیں الفح الربانی(2/30) میں موجود ہیں:

(1)۔ "عن نُعيم المُجْـمِـر عن أبي هريرة رضي الله عنه.....الخ"

یہ روایت بالکل صحیح ہے اورصحیح بخاری(136) وصحیح مسلم(34،35/246) میں موجود ہے۔

(2)۔ "عن زر بن حبيش عن ابن مسعود رضي الله عنه.....الخ"

یہ روایت سنن ابن ماجہ(284) میں موجود ہے اورحسن لذاتہ ہے۔(شہادت،اگست 2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ213

محدث فتویٰ

تبصرے