سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(636) کشمیر اور دوسرے ممالک کے جہاد کا حکم

  • 2094
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1505

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کشمیر اور دوسرے ممالک میں جو جہاد شروع ہے کیا یہ درست ہے اور اس جہاد میں بالعموم اور ہندو کے ساتھ یعنی کشمیر میں جہاد کے لیے والدین کی اجازت ضروری ہے ؟ اگر والدین اجازت نہ دیں تو پھر جہاد میں شرکت کیسی ہے اگر کوئی والدین کی اجازت کے بغیر کشمیر میں شہید ہو جائے تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

درست ہے ان جہادوں میں جانے کے لیے والدین سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے صحیح بخاری اور ابوداود میں حدیثیں دیکھ لیں اور اس سلسلہ میں مجلۃ الدعوۃ میں حافظ عبدالسلام بھٹوی حفظہ اللہ تعالیٰ کا ایک مضمون چھپا تھا وہ مطالعہ فرما لیںاگر والدین سے اجازت لیے بغیر جہاد میں چلا گیا تو کبیرہ گناہ کا مرتکب ہوا کیونکہ رسول اللہﷺ نے عقوق الوالدین کو کبائر میں شمار فرمایا ہے ۔ دین وقرض کے علاوہ شہید فی سبیل اللہ کے تمام گناہ شہادت کے ساتھ معاف ہو جاتے ہیں۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جہاد وامارت کے مسائل ج1ص 454

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ