سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(39) نبی کریم ﷺ کا جسم اطہر اور قبر

  • 20932
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 658

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا جسم مبارک قبر میں اور روح جنت میں اوپر مقام الوسیلہ میں ہے؟ (صحیح بخاری جلد اول ص 185 ،مطبوعہ دہلی) (ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ بات صحیح ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  فداہ ابی وامی وروحی کا جسم اطہر مبارک مدینے والی قبر میں اور روح مبارک جنت میں ہے جیسا کہ آپ کی ذکر کردہ حدیث،حدیث بخاری سے واضح ہے۔(شہادت ،فروری 2004ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ163

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ