سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(29) امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ اور عقیدہ سماعِ موتیٰ

  • 20922
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 876

سوال

(29) امام احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ اور عقیدہ سماعِ موتیٰ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا امام احمد بن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  اور اکابرین حنابلہ سے سماع موتیٰ اور عرض اعمال کا عقیدہ ثابت ہے یا ڈاکٹر عثمانی نے مغالطہ دیاہے؟ (ایک سائل)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ڈاکٹر مسعود احمدعثمانی ایک مشہور کذاب ودجال اور تکفیری وخارجی عقیدے کا حامل تھا۔اس نے میرے سامنے امام احمد بن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  کو کافر کہا تھا،لہذا جب تک اصل کتاب نہ دیکھ لیں ڈاکٹر مسعود کی نقل وروایات کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔اصل مصادر کی طرف خود رجوع کرکے تحقیق کریں یا پھر ہمیں ڈاکٹر مسعود والے حوالے لکھ بھیجیں تاکہ ان کی تحقیق کی جاسکے۔(شہادت،فروری2004ء)

تنبیہ:۔

واضح رہے کہ یہ عثمانی گروپ کا امام احمد  رحمۃ اللہ علیہ  کے خلاف باطل پروپیگنڈا ہے جبکہ یہ امام احمد بن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  کا یہ عقیدہ نہیں تھا کہ مُردے ہمہ وقت قبروں میں سنتے ہیں۔

امام اہل سنت احمد بن حنبل  رحمۃ اللہ علیہ  کے عقائد ان کی کتابوں اور  ان کے اقوال سے اظہر من الشمس ہیں۔

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ115

محدث فتویٰ

تبصرے