سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(634) شہادت کی تعریف

  • 2092
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 3128

سوال

(634) شہادت کی تعریف

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شہادت کی تعریف کیا ہے ؟ دین اسلام کن لوگوں کو شہید کہتا ہے۔ شہادت کی کتنی اقسام ہیں اور ان میں سے افضل شہادت کون سی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

«مَنْ قَاتَلَ لِتَکُوْنَ کَلِمَةُ اﷲِ هِیَ الْعُلْيَا فَهُوَ فِیْ سَبِيْلِ اﷲِ»(كتاب الجهاد والسير صحيح بخارى باب من قاتل لتكون كلمة الله هى العليا)

’’جو آدمی اللہ کے کلمہ کی بلندی کے لیے لڑتا ہے پس وہ اللہ کی راہ میں (شہید) ہے‘‘ اس کے علاوہ کئی ایک شہید ہیں ۔ مثلاً طاعون کی بیماری سے فوت ہونے والا اور پیٹ کی بیماری سے وفات پانے والا۔ افضل پہلا ہی ہے

«أَنَّ رَسُوْلَ اﷲِ ﷺ قَالَ الشُّهَدَاءَ خَمْسَةٌ الْمَطْعُوْنَ والْمَبْطُوْنُ وَالْغَرِقُ وَصَاحِبُ الْهَدْمِ وَالشَّهِيْدُ فِیْ سَبِيْلِ اﷲِ»(باب الشهادة سبع سوى القتل صحيح بخارى كتاب الجهاد والسير)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جہاد وامارت کے مسائل ج1ص 453

محدث فتویٰ

تبصرے