سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(633) محاذ پر ڈیوٹی کے دوران دشمن کی گولی سے مارا جانا

  • 2091
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1384

سوال

(633) محاذ پر ڈیوٹی کے دوران دشمن کی گولی سے مارا جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) پاکستان آرمی یعنی افواج پاکستان میں شمولیت کے بعد اگر کوئی آدمی مارا جائے تو کیا وہ شہید کہلائے گا اور اس کے لیے انعامات کا کیا حکم ہے اس آدمی کی موت ٹریننگ کے دوران بھی ہو سکتی ہے اور دشمن کی گولی سے بھی ۔

(2)  ایک آدمی پاکستان آرمی میں آفیسر ہے اور اس کی ڈیوٹی سیاچن کے محاذ پر لگ گئی ہو اور وہ دشمن کی گولی سے مارا جائے تو کیا یہ شہید ہے اور دشمن بھی ہندو ہو۔ سیاچن کے بارے میں معلوم کریں یہ ۲۶ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے اور اس کا درجہ حرارت صفر ڈگری سے بھی کم ہوتا ہے۔ براہ کرم اس سوال کا جواب مفصل اور قرآن وحدیث کی روشنی میں دیں۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ وہ وہاں سردی کی وجہ سے مر جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

(1)معاملہ نیت پر منحصر ہے رسول اللہﷺ کا فرمان ہے :

«إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ»متفق عليه

(2) اس کا جواب نمبر۱ میں بیان ہو گیا ہے کہ معاملہ نیت پر منحصر ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

جہاد وامارت کے مسائل ج1ص 453

محدث فتویٰ

تبصرے