سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) وسیلے کی حقیقت

  • 20907
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1052

سوال

(14) وسیلے کی حقیقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عام طور پر بعضح لوگ توسل بالموتیٰ کا عقیدہ رکھتے ہیں،ان کے بارے میں وضاحت کریں۔علمائے سلف پر حنفی(!) حضرات الزام لگاتے ہیں کہ وہ توسل بالموتیٰ کے قائل تھے ،قرآن وحدیث کی روشنی  میں جواب دیں۔(حافظ محمد عمران،حافظ آباد)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

توسل بالاموات کا مطلب یہ ہے کہ دعا میں مردہ لوگوں کا وسیلہ پیش کیا جائے۔ یہ تو سل بدعت ہے۔کتاب وسنت اور سلف صالحین سے توسل بالاموات ثابت نہیں ہے لہذا اس سے کلی اجتناب کرنا چاہیے۔

یہ ایسی بدعت جو چور دروازے کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کاڈائریکٹ تعلق شرک سے ہے یعنی یہی توسل بسا اوقات شرک کی بھیانک شکل اختیار کرلیتا ہے۔اس سلسلے میں تفصیلی معلومات کے لیے شیخ الاسلام ابن تیمیہ  رحمۃ اللہ علیہ  کی کتاب الوسیلہ اور دیگر کتب کا مطالعہ کریں۔(شہادت،دسمبر 2000ء)

ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب

فتاوی علمیہ

جلد1۔كتاب العقائد۔صفحہ83

محدث فتویٰ

تبصرے