سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(482) ازدواجی راز افشاء کرنا

  • 20745
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 750

سوال

(482) ازدواجی راز افشاء کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی، ہمارے مابین ازدواجی راز دوسری عورتوں کو بتاتی ہے ، کئی بار میں نے اسے منع کیاہے لیکن وہ باز نہیں آتی ، اس کے متعلق شرعی حکم واضح کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 کچھ عورتوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ گھر کی باتیں یا ازدواجی راز دوسری عورتوں کو بتاتی ہیں، یہ نازیبا حرکت حرام اور ناجائز ہے۔ اللہ تعالیٰ نے نیک بیویوں کی بایں الفاظ تعریف کی ہے: ’’نیک فرمانبردار بیویاں خاوند کی عدم موجودگی میں اللہ کی حفاظت سے نگہداشت رکھنے والی ہوتی ہیں۔‘‘[1]

سوال میں جو صورت حال بیان ہوئی ہے وہ شریعت میں انتہائی ناپسندیدہ حرکت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:

’’ قیامت کے دن اللہ کے ہاں لوگوں میں سے بدترین درجہ اس شخص کا ہو گا جو اپنی بیوی سے ملتا ہے اور وہ اس سے ملتی ہے اور پھر وہ اس کے راز افشاء کرتا ہے۔‘‘[2]

یہی حکم بیوی کا ہے، اسے چاہیے کہ اگر خاوند میں کوئی کوتاہی ہے تو اسے آگاہ کرے ، دوسروں کو بتانا اس کی خیانت کرنا ہے جو شرعاً جائز نہیں ہے۔ ( واللہ اعلم )


[1] النساء : ۳۴۔

[2] صحیح مسلم، النکاح : ۳۵۴۲۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:427

محدث فتویٰ

تبصرے