سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(450) موبائل میں گھنٹی کے بجائے قرآنی آیات کی آواز

  • 20713
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-24
  • مشاہدات : 756

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ہاں کچھ موبائل ایسے ہیں کہ جب فون دوسرے سے ملایا جاتا ہے تو گھنٹی کے بجائے قرآنی آیات پڑھنے کی آواز آتی ہے ، کیاموبائل میں قرآنی آیات داخل کی جا سکتی ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

موجودہ دور میں موبائل کی ایجاد انتہائی سود مند ہے، اس کا اہم فائدہ یہ ہے کہ انسان رابطے میں رہتا ہے، لیکن اس کے غلط استعمال نے ہمارے معاشرہ میں بہت سے مفاسد پھیلا دیئے ہیں۔ موبائل میں قرآنی آیات داخل کرنا درست نہیں کیونکہ اس سے درج ذیل مفاسد جنم لیتے ہیں:

٭  قرآن کریم کو ایک حقیر دنیوی مقصد کے لئے استعمال کیا جاتاہے۔

٭  قرآن کریم ایک انقلابی کتاب ہے اور اس سے عملی طور پر معاشرہ میں صالح انقلاب مقصود ہے ، جبکہ موبائل میں انہیں داخل کرنا اس عظیم مقصد کے برعکس ہے۔

٭  بعض اوقات آیات کو سننے کے بجائے انہیں درمیان میں ہی قطع کرنا پڑتا ہے جو کہ قرآن کریم کی انتہائی بے ادبی ہے۔

٭  بعض اوقات انسان لیٹرین میں ہوتا ہے کہ اچانک موبائل میں قرآنی آیات نشر ہونا شروع ہو جاتی ہیں جو کہ قرآنی ادب و احترام کے منافی ہے۔

٭  ہمارے اسلاف قرآ ن کریم کو دنیاوی اغراض و مقاصد کے لئے انتہائی ناپسند کرتے تھے۔

اس لئے ہمارے رجحان کے مطابق اپنے موبائل میں سادہ گھنٹی کی آواز ہی سیٹ کر لی جائے اور قرآن کے داخل کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ( واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:400

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ