سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

’’گردہ‘‘کھانے کا حکم

  • 207
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 3481

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

السلام علیکم  میرا سوال یہ ہے کی کیا ہم "گردہ" کھا سکتے ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گردے میں پیشاب جمع رہتا ہے اسلئے اسے کھانا حرام ہوتا ہے.؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جن جانوروں کا گوشت کھانا جائز ہے ان کے گردے کھانا بھی جائز ہے،انکی ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ہاں البتہ اگر اطباء کسی حصے کے گوشت کو مضر صحت قرار دے دیں تو اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿ولا تلقوا  بایدیکم الی التھلکة﴾

تم اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ