السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
منڈی میں جتنے بکرے تھے ان سب کے خصیے نہیں تھے کیا خصی بکرا قربانی کیا جا سکتا ہے نیز خصی افضل ہے یا کہ غیر خصی؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ بکرا خصی کے زمرہ میں آتا ہے اور خصی کی قربانی رسول اللہﷺسے ثابت ہے۔(مشکوۃ۔کتاب الصلاۃ۔باب فی الاضحیۃ۔الفصل الثانی)آپ نے پوچھا خصی افضل ہے یا کہ غیر خصی ؟ اس کا مجھے علم نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب