سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(252) مسنون افطاری

  • 20513
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 950

سوال

(252) مسنون افطاری

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سنت کے مطابق روزہ کس چیز سے افطار کرنا چاہیے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے پہلے تازہ کھجوروں سے روزہ افطار فرماتے ، اگر تازہ کھجوریں نہ ملتیں تو خشک کھجور تنا ول فرما لیتے ، یہ بھی میسر نہ ہو تیں تو پانی کے چند گھونٹ پی لیا کر تے تھے۔ [1]

ہمیں چاہیے کہ اس سنت کا احیا کریں ، کھجور جیسے مبارک پھل کو اپنے دستر خوان کا جزو بنا نے کا اہتمام کریں۔ کھجور صرف پھل ہی نہیں بلکہ کھانے کا قائم مقام بھی ہے اگرچہ مغربی تہذیب نے سیب کو بہت شہرت دی ہے جو یقیناً اللہ کی نعمت ہے لیکن ہمیں کھجور کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ (واللہ اعلم)


[1] ابو داؤد، الصیام: ۲۳۵۶۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:234

محدث فتویٰ

تبصرے