سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

غیراللہ کے نام کی نذر و نیاز اور رجب کے کونڈے

  • 205
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 2130

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غیراللہ کے نام پہ جو کھانے دیئے جاتے ہیں جیسے محرم میں نیاز، رجب کے کونڈے اور گیارہویں وغیرہ انکے بنانے میں کتنا گناہ ہے اور اگر والدین کی طرف سے سختی کی جائے اور مجبوری میں وہ بنائے جائیں تو کیا اس میں بھی گناہ ملےگا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصول یہ ہے کہ شرک وبدعت اور گناہ کے کاموں میں والدین کی اطاعت نہیں ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے۔

﴿وَإِن جَاهَدَاكَ عَلَىٰ أَن تُشْرِكَ بِي مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ فَلَا تُطِعْهُمَا ۖ وَصَاحِبْهُمَا فِي الدُّنْيَا مَعْرُوفًا ۖ وَاتَّبِعْ سَبِيلَ مَنْ أَنَابَ إِلَيَّ ۚ ثُمَّ إِلَيَّ مَرْجِعُكُمْ فَأُنَبِّئُكُم بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿١٥﴾

اور اگر وه دونوں تجھ پر اس بات کا دباؤ ڈالیں کہ تو میرے ساتھ شریک کرے جس کا تجھے علم نہ ہو تو تو ان کا کہنا نہ ماننا، ہاں دنیا میں ان کے ساتھ اچھی طرح بسر کرنا اور اس کی راه چلنا جو میری طرف جھکا ہوا ہو تمہارا سب کا لوٹنا میری ہی طرف ہے تم جو کچھ کرتے ہو اس سے پھر میں تمہیں خبردار کروں گا

آپ کا ارشاد ہے:

لا طاعة لمخلوق فی معصیة الخالق۔(مسند احمد)

خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی کسی قسم کی بھی اطاعت جائز نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ