سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(590) بھینس کی قربانی کرنا

  • 2048
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3020

سوال

(590) بھینس کی قربانی کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بھینس کی قربانی جائز ہے یا نہیں ؟ دونوں صورتوں میں کتاب وسنت کے دلائل سے وضاحت فرما دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جو لوگ بھینس کی قربانی کے جواز کے قائل ہیں ان کے ہاں دلیل بس یہی ہے کہ لفظ بقر اس کو بھی شامل ہے یا پھر اس کو بقر پر قیاس کرتے ہیں اور معلوم ہے کہ گائے کی قربانی رسول اللہﷺ کے قول، عمل اور تقریر سے ثابت ہے لہٰذا گائے کی قربانی کی جائے جو رسول اللہﷺ سے تینوں طریقوں سے ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

قربانی اور عقیقہ کے مسائل ج1ص 434

محدث فتویٰ

تبصرے