السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حافظ نے اپنی کیسٹ میں کہا کہ قربانی کے جو لوگ یا علماء چار دن کہتے ہیں وہ غلط ہیں صحیح تین دن ہی ہیں۔ چار دنوں کا کوئی ثبوت نہیں۔ مہربانی فرما کر اس کی بھی وضاحت فرما دینا ۔ تاکہ ہم بھی کچھ دلائل کی دنیا میں زندگی بسر کر سکیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایام التشریق ذبح کے دن ہیں‘‘(سلسلة الاحادیث الصحیحۃ للالبانی الجزء الخامس۔حدیث نمبر2476) مرفوع حدیث دار قطنی وغیرہ میں موجود ہے اور معلوم ہے کہ تشریق یوم نحرکے بعد تین دن ۱۱،۱۲اور ۱۳ ذوالحجہ ہیں ان تین دن میں یوم نحر کو جمع کر لیں تو چار دن ہی ہیں۔ باقی جو لوگ تین دن کے قائل ہیں ان سے قرآن مجید کی کوئی آیت یا رسول اللہﷺکی کوئی مرفوع حدیث طلب فرمائیں تو جو آیت یا مرفوع حدیث وہ پیش فرمائیں گے۔اسی سے چار دن بھی نکل آئیں گے ان شاء اللہ الرحمان
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب