السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بچوں کی عید میں شرکت
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
باشعور بچے بھی مسلمانوں کی عید میں شریک ہو سکتے ہیں، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ آیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ عید میں شرکت کی تھی؟ انھوں نے جواب دیا ، ہاں اگر چھوٹے ہو نے کے باوجود میرا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں مقام نہ ہو تا تو میں شرکت نہ کر تا۔[1] لیکن بچوں کو کنٹرول کر نے کا بند و بست ہونا چاہیے تاکہ وہ دوسرے حضرات کی نماز خراب نہ کریں۔
[1] بخاری، العیدین: ۹۷۷۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب