سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(151) خواتین کا عیدگاہ میں جانا

  • 20412
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 662

سوال

(151) خواتین کا عیدگاہ میں جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

خواتین کا عیدگاہ میں جانا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کے موقع پر خواتین کو بھی عید گاہ جا نے کی تاکید کی گئی ہے کیونکہ اجتماعی خوشی کا موقع ہو تا ہے جس میں مرد اور عورتیں دونوں کو شامل ہونا چاہیے۔ خواتین کی شرکت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتاہے کہ جو خاتون اپنی طبعی مجبوری کی وجہ سے نماز عید نہیں پڑھ سکتی اسے بھی عید گاہ جانے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ وہ مسلمانوں کو ملنے والی خیر و برکت سے محروم نہ ہو ۔ اگر کسی کے پاس پر دے کے لیے چادر نہ ہو تو دوسری عورت اسے اپنی چادر میں شریک کر کے عید گاہ لے جائے ، دو عورتوں کا ایک چادر اوڑھ کر چلنا اگر چہ مشکل کام ہے لیکن اس سے عورتوں کے عید میں شریک ہو نے کی انتہائی اہمیت ظاہر ہو تی ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:158

محدث فتویٰ

تبصرے