السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
منبر کے بغیر خطبہ دینا
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عید گاہ میں منبر لے جانا احادیث سے ثابت نہیں بلکہ سنت کی خلاف ورزی ہے ۔ سب سے پہلے مروان بن حکم نے اپنے عہد میں منبر کا اہتمام کیا، ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے کہا: اے مروان!تو نے سنت کی خلاف ورزی کی ہے ، تم نے عید کے دن منبر رکھنے کا اہتمام کیا ہے جب کہ اس دن منبر نہیں نکالا جا تا تھا۔ ‘‘ (ابوداؤد،الصلوۃ:1140)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب