سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(141) عیدین کا خطبہ

  • 20402
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 592

سوال

(141) عیدین کا خطبہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیدین کا خطبہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیدین کا خطبہ نماز عید کے بعد ہے، حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ میں عید کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عید کے لیے حاضر ہوا، آپ نے پہلی نماز پڑھی پھر خطبہ دیا۔[1] حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہیں کہ

 میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت ابو بکر ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ عیدین کی نمازوں میں حاضر ہوا، یہ سب حضرات نماز عید خطبہ سے پہلے پڑھتے تھے۔[2]یہاں اس بات کی وضاحت کرنا بھی ضروری ہے کہ عیدین کا خطبہ ایک ہی ہے ، دو خطبوں والی جتنی بھی روایات ہیں وہ معیار صحت پر پوری نہیں اُتر تیں۔


[1] صحیح مسلم، العیدین: ۸۸۵۔

[2] بخاری، العیدین:۹۶۲۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:155

محدث فتویٰ

تبصرے