السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز عیدین میں مسنون قراءت
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازوں میں کونسی سورتیں پڑھتے تھے؟ انھوں نےکہا کہ پہلی رکعت میں سورۃ ’’ق‘‘ اور دوسری رکعت میں ’’سورۃ القمر ‘‘کی تلاوت کر تے تھے۔[1]جبکہ ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز جمعہ اور نماز عید کی پہلی رکعت میں سورۃ الاعلیٰ اور دوسری رکعت میں سورۃ الغاشیہ پڑھتے تھے[2]اس بنا پر امام کو چاہیے کہ مقتدیوں اور موقع محل کا خیال رکھتے ہوئے دونوں احادیث میں سے کسی ایک حدیث پر عمل کرے۔
[1] مسلم، العیدین: ۸۹۱۔
[2] صحیح مسلم، صلوۃ المسافرین: ۸۷۸۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب