السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز عید کے لیے رکعات کی تعداد
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عیدین کی نماز دو، دو رکعت ہے۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرما تے ہیں کہ عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز دو ، دو رکعت ہے، مسافر کی نماز بھی دو رکعت ہے، اسی طرح نماز جمعہ کی بھی دو رکعت ہےہیں، یہ تمام نمازیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی مکمل ہیں، ان میں کوئی کمی یا نقص نہیں۔[1]
[1] نسائی ، العیدین: ۱۵۶۷۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب