سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(134) نماز عید کا وقت

  • 20395
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 590

سوال

(134) نماز عید کا وقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز عید کا وقت


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز عید کا وقت طلوع آفتاب کے کچھ دیر بعد شروع ہو جا تا ہے اور زوال آفتاب سے پہلے ختم ہو جا تاہے ۔ چنانچہ صحابی رسول حضرت عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ عید پڑھنے کے لیے تشریف لا ئے تو امام کے تاخیر کر دینے کو انھوں نے نا پسند کیا اور فرمایا کہ ہم تو اس وقت فارغ ہو چکے ہو تے تھے یعنی اشرا ق کے وقت[1] اس لیے نماز عید کی ادائیگی میں زیادہ تاخیر مناسب نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دیگر امور کی نسبت نماز عید سب سے پہلے ادا کر تے تھے، عید الاضحی کو اول وقت میں ادا کرنا چاہیے تاکہ قربانی کے لیے کھلا وقت مل جائے۔


[1] ابو داؤد ، الصلوة : ۱۱۳۵۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:153

محدث فتویٰ

تبصرے