السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
صلوۃ عید کا حکم
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور خلفائے راشدین نے نماز عیدین کو التزام سے ادا کیا اور شریعت نے اس دن شان و شوکت کے اظہار کے لیے لو گوں کو کھلے میدان میں جا نے کا حکم دیا ہے حتیٰ کہ جو عورتیں اپنی مجبوری کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتیں انہیں بھی عید گاہ جانے کی تاکید ہے ، اس بنا ء پر نماز عیدین کا ادا کرنا ضروری ہے۔ امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کے وجوب کا قول اختیار کیاہے۔(مجموع الفتاویٰ:ص161،ج23)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب