سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(579) اخیافی بہن بھائیوں کی وراثت

  • 2037
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1243

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دو آدمی ہیں ایک کا باپ فوت ہو گیا اور دوسرے کی ماں فوت ہو گئی۔ جس کا باپ فوت ہوا تھا تو اس کی ماں نے اس کے باپ کے ساتھ نکاح کر لیا جس کی ماں فوت ہوئی تھی۔

اب جن دونوں کا نکاح ہوا تھا ان سے اولاد پیدا نہیں ہوئی تھی کہ خاوند فوت ہو گیا ۔ اب جو عورت زندہ ہے اس کی وراثت سے اس آدمی کو کتنا حصہ ملے جس کی پہلے ماں فوت ہوئی تھی ۔ قرآن وحدیث کی روشنی میں وضاحت فرمادیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آپ کا سوال ہے ’’اب جو عورت زندہ ہے اس کی وراثت سے اس آدمی کو کتنا حصہ ملے گا جس کی پہلے ماں فوت ہوئی تھی‘‘ جواب یہ ہے کہ اس کو کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ وہ زندہ عورت اس کی ماں نہیں صرف اس کے باپ کی بیوی ہے۔

ہاں اس آدمی کو زندہ عورت کے خاوند کی جائیداد سے حصہ ملے گا کیونکہ یہ اس کا  بیٹا ہے اور زندہ عورت کا خاوند اس آدمی کا باپ ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

وراثت کے مسائل ج1ص 401

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ