سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95) استخارہ کے بعد کوئی اشارہ ہونا

  • 20356
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 802

سوال

(95) استخارہ کے بعد کوئی اشارہ ہونا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں بعض اوقات کسی کام کے لیے استخارہ کر تا ہوں تو خواب میں اس کے کر نے یا نہ کرنے کا کوئی اشارہ نہیں ہوتا، ایسے حالات میں کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 استخارہ میں یہ شرط نہیں ہے کہ اس کے بعد انسان سو جائے اور اسے خواب میں وہ کام کرنے یا نہ کرنے کا کوئی اشارہ ملے، یہ محض جہلاء کے ہاں ایک مفروضہ ہے۔ ہمارے رجحان کے مطابق کسی کام کے متعلق استخارے کے بعد اگر اسباب و وسائل مہیاہو جائیں اور دل کا میلان بھی ادھر ہو تو اللہ تعالیٰ پر توکل کر تے ہوئے وہ کام کر لینا چاہیے ، اسی طرح اگر کسی کے لیے مشورہ اور خوب سوچ بچار کی جائے اور اس میں دین و دنیا کی بھلائی اور مصلحت واضح ہو تو استخارے کے بعد اسے کر لینا چاہیے ، خواب میں کسی قسم کے اشارے کا انتظار نہ کیا جائے۔ (واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد4۔ صفحہ نمبر:121

محدث فتویٰ

تبصرے