سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

ٹڈی"جانور کونسا ہے

  • 203
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-25
  • مشاہدات : 1751

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

السلام علیکم  میں یہ جاننا چاہتا ہوں کی یہ "ٹڈی" کونسا جانور ہوتا ہے۔؟اور کیا اسے کھا سکتے ہیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ٹڈی اڑنے والے حشرات میں سے ہے اور شہد کی مکھی سے تقریبا تین گنا بڑا ہوتا ہے  ،اسے کھایا  جا سکتا ہے: ایک روایت کے الفاظ ہیں:

عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : (أُحِلَّتْ لَنَا مَيْتَتَانِ وَدَمَانِ فَأَمَّا الْمَيْتَتَانِ فَالْحُوتُ وَالْجَرَادُ ، وَأَمَّا الدَّمَانِ فَالْكَبِدُ وَالطِّحَالُ ) والحديث صححه الألباني في صحيح ابن ماجه . روى أحمد (5690) وابن ماجه (3314)

ہمارے لیے دو مردار اور دو خون حلال ہیں۔ مرداروں میں مچھلی اور ٹڈی داخل ہے جبکہ خونوں میں جگر اور تلی شامل ہے۔

علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس روایت کو صحیح کہا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ