السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی اپنے حق کے لیے رشوت دیتا ہے کیونکہ رشوت کے بغیر اس کا کام نہیں بنتا اس کو حق نہیں ملتا۔ اس صورت میں کیا رشوت دینا ٹھیک ہے مجھے نوکری کی ضرورت ہے آسامیاں بھی خالی ہیں اس ملک کا شہری ہونے کے ناطے حق بھی بنتا ہے لیکن بغیر رشوت کے کوئی پرسان حال نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رشوت بہرحال رشوت ہے زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے اپنا حق لینے کے لیے رشوت کسی کا حق غصب کرنے کے لیے رشوت کی طرح نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب