سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(511) قریب الموت کے پاس سورت یٰسین پڑھنا

  • 20160
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 638

سوال

(511) قریب الموت کے پاس سورت یٰسین پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 مردے کے پاس سورۂ یٰسین کی تلاوت کرنا، احادیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ وضاحت سے جواب دیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میت کے پاس سورۂ یٰسین پڑھنے کے متعلق کوئی حدیث صحیح نہیں ہے، اس سلسلہ میں ضعیف احادیث مروی ہیں، حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے مرنے والوں کے قریب سورۂ یٰسین پڑھا کرو۔‘‘ [1]

 یہ روایت ضعیف ہے، علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے ضعیف ابی داؤد میں بیان کیا ہے۔ (حدیث: ۶۸۳) ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں کہ جس مردے کے پاس سورۃ یٰسین کی تلاوت کی جاتی ہے اﷲ تعالیٰ اس پرآسانی فرما دیتے ہیں۔ [2]

 علامہ ذہبی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے بیان کر کے بتایا ہے کہ اس میں مروان بن سالم راوی ثقہ نہیں ہے۔ اس لیے اس عمل سے اجتناب کرنا چاہیے۔ (واﷲ اعلم)


[1] مستدرک حاکم، ص: ۵۶۵، ج۱۔ 

[2]  میزان الاعتدال، ص: ۹۰، ج۴۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:427

محدث فتویٰ

تبصرے