السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
(1) میں یونائٹیڈ بینک میں منیجر ہوں کیا میری نوکری شرعاً جائز ہے اور خاندان کی کفالت بھی میرے ذمہ ہے؟ (2) آیا آج کل بلا سودی شراکتی کھاتہ کی بینکاری جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
(1) آپ کی نوکری بالکل ناجائز اور حرام ہے اس کو آپ پہلی فرصت میں چھوڑ دیں اور کوئی حلال کاروبار اختیار فرمائیں اللہ پر توکل کریں یقینا وہ آپ کی مدد فرمائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ کیونکہ آپ نے محض اسی کی رضا کے لیے اس ملازمت کو چھوڑنا ہے۔
(2) بلا سود بینکاری کی کوئی صورت آپ لکھ بھیجیں ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب وسنت کی روشنی میں اس کا حکم واضح کیا جائے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب