سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(431) بیوی پر ہمسایوں کے ہاں جانے پر پابندی لگانا

  • 20080
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 622

سوال

(431) بیوی پر ہمسایوں کے ہاں جانے پر پابندی لگانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر شوہر اپنی بیوی کو پڑوسی کے گھر جانے کے متعلق پابندی لگا دے کہ تو نے ان کے گھر نہیں جانا ہے تو کیا ایسی پابندی شرعاً جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بیوی کے لیے اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر نکلنا جائز نہیں ہے، کیونکہ یہ بیوی پر شوہر کا حق ہے کہ وہ اس کی اطاعت کرے، اگر وہ کسی وجہ سے پڑوسی کے گھر جانے پر پابندی عائد کرتا ہے تو شوہر کی اطاعت ضروری ہے، ہاں اگر شوہر نے واضح طور پر یا عرفی اجازت دی ہو تو اس کا گھر سے باہر جانا جائز ہے، عرفی اجازت کا مطلب یہ ہے کہ عورت کو یہ معلوم ہو اگر وہ کسی پڑوسی کے گھر جائے گی تو خاوند اسے نہیں روکے گا، ہاں اگر کوئی شرعی مجبوری ہو تو بیوی کو گھر سے نکلنے کی اجازت ہے، بہرحال اگر شوہر اپنی بیوی کو اپنے کسی پڑوسی کے گھر جانے سے روکتا ہے تو اس کی بات کو مانا جائے بلاوجہ وہاں جانے پر اصرار نہ کیا جائے۔ (واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:366

محدث فتویٰ

تبصرے