سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(547) حکومت کی چوری کرنا

  • 2005
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1776

سوال

(547) حکومت کی چوری کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موجودہ ہماری حکومت کی چوری جو کہ اسلامی نہیں ہے بندہ کر سکتا ہے کہ نہیں جبکہ سرکار اس سے طرح طرح کے سر چارج وصول کرتی ہے اور اتنے ٹیکس لگاتی ہے جو انسان برداشت نہیں کر سکتا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں کر سکتا کیونکہ چوری آخر چوری ہے ہاں مسلمان قیدیوں کو جو جہاد کرتے کفار نے گرفتار کر لیے ہوں۔ ان کی قید سے خفیہ بھی نکالا جا سکتا ہے۔

’’ایک صحابی رضي الله عنه جن کا نام مرثد بن ابو مرثد تھا یہ مکہ سے مسلمان قیدیوں کو اٹھا لایاکرتے اور مدینے پہنچا دیا کرتے تھے(سنن ابی داود ۔ کتاب النکاح۔ باب فی قولہ الزانی لا ینکح الا زانیة ۔ جامع ترمذی ۔ ابواب التفسیر من سورۃ النور تفسیر ابن کثیر ۔ ج۳ ص۵۱۶)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 384

محدث فتویٰ

تبصرے