سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(545) زکوٰۃ سے بچنے کی خاطر خود کو شیعہ ظاہر کرنا

  • 2003
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1381

سوال

(545) زکوٰۃ سے بچنے کی خاطر خود کو شیعہ ظاہر کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی اپنی دولت جو کہ پیسے روپے کی شکل میں ہے بنک میں رکھتا ہے اور سال ختم ہونے سے پہلے رقم نکلوا لیتا ہے زکوٰۃ سے بچنے کے لیے کیونکہ زکوٰۃ کی رقم معینہ مدت جو کہ ایک سال ہے کے بعد گورنمنٹ خود کاٹ لے گی اور نامعلوم مقامات پر صرف کر لے گی جس سے زکوٰۃ رکھنے والا پریشان ہو گا کیونکہ اس کے خاندان والے جو کہ غریب ہیں محروم ہو گئے۔ یہ چیز رکھنے والے پر بھاری اور شاق ہے۔ اس چیز سے بچنے کے لیے اگر وہ آدمی گورنمنٹ کے سامنے خود کو شیعہ ثابت کرتا ہے (ان کی کاغذی کاروائی مکمل کرنے کے لیے) تو کیا اس صورت میں وہ گناہگار ہو گا جبکہ ذہنی اور خیالی اور عقیدہ کے لحاظ سے وہ بالکل صحیح ہو۔ مقررہ مدت ہونے پر وہ زکوٰۃ کی رقم بنک سے نکلوا کر خود اپنے رشتہ داروں اور مساکین میں تقسیم کرتا ہے کیونکہ اگر وہ رقم گورنمنٹ نے لے لی تو نہ جانے وہ کہاں خرچ کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بنک چونکہ سود لینے دینے کا کام کرتا ہے اس لیے اس میں پیسہ جمع کروانا گناہ ہے ۔ رہا زکاۃ والا مسئلہ تو معلوم ہونا چاہیے کہ بنک والے زکاۃ وصول نہیں کرتے جو انہوں نے لوگوں کو سود دینا ہوتا ہے اس سے کچھ رقم زکاۃ کے نام پر رکھ لیتے ہیں دلیل یہ ہے کہ پیسے والے کو زکاۃ کی کٹوتی کے بعد بھی اس کی اصل رقم سے زائد پیسے ملتے ہیں ۔ اس چیز کو سامنے رکھ کر غور فرمائیں بنک والے زکاۃ نامی سود کو وصول کرنے کی خاطر اپنے آپ کو شیعہ ظاہر کرنے والا انسان کتنا بڑا مجرم ہے کیونکہ ایسا انسان بیک وقت کئی ایک جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 383

محدث فتویٰ

تبصرے