السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارا بھائی فوت ہو گیا ہے، اس کے والدین، بیوی ایک بیٹا اور دو بھائی زندہ ہیں، اس کی جائیداد کیونکر تقسیم ہو گی؟ کتاب و سنت کی روشنی میں ہمارا مسئلہ حل فرمائیں۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
والدین میں ہر ایک کو چھٹا، چھٹا حصہ، بیوی کو آٹھواں اور باقی بیٹے کو ملے گا، اس صورت میں بھائی محروم ہیں، کل جائیداد کے چوبیس حصے کر لیے جائیں، پھر درج ذیل تفصیل سے اسے تقسیم کر لیا جائے۔
1)والد: چھٹا حصہ: 4 2 )والدہ: چھٹا حصہ: 4 3)بیوی: آٹھواں حصہ:3 4)بیٹا: باقی ماندہ:13 5)بھائی: محروم
بیٹے کو عصبہ کی حیثیت سے دیا جائے گا، اس کی موجودگی میں بھائیوں کو کچھ نہیں ملے گا۔ (واللہ اعلم)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب