سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(539) رسول کو حاضر ناظر سمجھنا

  • 1997
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1389

سوال

(539) رسول کو حاضر ناظر سمجھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرا پرنٹنگ پریس کا کاروبار ہے جس میں مجھ سے لوگ لیٹر پیڈ اشتہارات وغیرہم چھپواتے ہیں جن میں سے بعض پر ’’یا رسول اللہ ‘‘ یا اس قسم کے دوسرے کلمے درج ہوتے ہیں میرا ان کا چھاپنا جائز ہے یا ناجائز ؟ عرف عام میں لوگ اس سے رسول اکرم ﷺ  کو حاضر وناظر سمجھتے ہیں اور میں ایسا عقیدہ رکھنے والے کو مسلم نہیں سمجھتا ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سوال کا جواب تو آپ کے قول ’’میں ایسا عقیدہ رکھنے والے کو مسلم نہیں سمجھتا‘‘ میں آ چکا کیونکہ جن دلائل کی بناء پر آپ ایسا عقیدہ رکھنے والے کو مسلم نہیں سمجھتے وہی دلائل ایسے عقیدہ کو چھاپنے کی ممانعت پر بھی دلالت کرتے ہیں خواہ وہ چھاپنا باجرت ہی کیوں نہ ہو ۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 380

محدث فتویٰ

تبصرے