سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(538) ناجائز مال سے تجارت کرنا

  • 1996
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1217

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

(1) زید نے کچھ مال ناجائز ذرائع سے حاصل کیا ۔ عمرو نے زید سے وہی مال خرید کر جائز نفع پر آگے تجارت کی عمرو کی تجارت کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟(2) پتنگ بازی کے لیے جو دھاگہ استعمال ہوتا ہے اس کی تجارت کے متعلق کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

(1) عمرو کی تجارت شرعی لحاظ سے درست ہے بشرطیکہ وہ زید کے ناجائز ذرائع والے کاروبار میں شریک ومعاون نہ رہا ہو ۔

(2) پتنگ بازی جائز نہیں اس لیے محض پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والا دھاگہ تیار کرنا دھاگہ کی تجارت کرنا درست نہیں ۔ واللہ اعلم

﴿وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى ٱلۡإِثۡمِ وَٱلۡعُدۡوَٰنِۚ﴾--مائدة2

’’اور گناہ اور زیادتی میں ایک دوسرے کا تعاون نہ کرو‘‘

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 379

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ