سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(301) سونے اور چاندی کا نصاب

  • 19950
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 863

سوال

(301) سونے اور چاندی کا نصاب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سونے اور چاندی کا نصاب موجودہ حساب سے کیابنتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سونے کا نصاب بیس مثقال ہے جو ساڑھے سات تولے یا پچاسی گرام کے مساوی ہے، اسی طرح چاندی کا نصاب ایک سو چالیس مثقال ہے جو ساڑھے باون تولے یا ۶۱۲ گرام بنتے ہیں، جس انسان یا عورت کی ملکیت میںنصاب کے مطابق سونا یا چاندی ہو یا زیورات ہوں، اسے چاہیے کہ اس سے زکوٰۃ ادا کرے، خواہ اس کی قیمت بنا کر کرنسی کی صورت میں ادا کرے یا سونا یا چاندی دے دے، یہ اس کی اپنی صوابدید پر موقوف ہے، اس سے کم مقدار میں زکوٰۃ ضروری نہیں اگر اپنی مرضی سے دینا چاہے تو دے سکتا ہے۔ (واﷲ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:267

محدث فتویٰ

تبصرے