سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(285) روزے دار کا بھول کر کھانا پینا

  • 19934
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 798

سوال

(285) روزے دار کا بھول کر کھانا پینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بھول کر کھانے پینے سے روزہ خراب ہو جاتا ہے، کتاب و سنت کی روشنی میں اس مسئلہ کی وضاحت کریں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 طلوع فجر سے غروب آفتاب تک دانستہ کھانے پینے اور تعلقات زن و شوئی سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے جب کہ بھول کر کھانے پینے سے روزہ خراب نہیں ہوتا، چنانچہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو روزہ دار بھول کر کچھ کھا پی لے تو اسے چاہیے کہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اسے اللہ تعالیٰ نے کھلایا پلایا ہے۔‘‘ [1] ایک روایت میں ہے کہ یہ ایسا رزق ہے جو اللہ تعالیٰ نے اسے پہنچایا ہے۔ [2] ایک دوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اگر کوئی بھول کر رمضان میں روزہ کھول لے تو اس پر کسی قسم کی قضا یا کفارہ نہیں ہے۔‘‘[3]

 ان احادیث سے معلوم ہوا کہ اگر بھول کر کوئی ایسا عمل کر لیا جائے جو روزہ کو باطل کر دینے والا ہے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا اور نہ ہی قضا یا کفارہ واجب ہوتا ہے، البتہ دانستہ ایسا کام کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتاہے۔ (واللہ اعلم)


[1]  صحیح بخاری، الصوم: ۱۹۳۳۔

[2]  ترمذی، الصوم: ۷۱۷۔

[3]  مستدرک حاکم،ص:۴۳۰،ج۱۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:256

محدث فتویٰ

تبصرے