سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(275) ایک روزے میں فرض اور نفل روزے کی نیت کرنا

  • 19924
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 683

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے کچھ فرض روزے رہ گئے تھے، کیا عاشورا کے روزہ میں فرض روزہ کی نیت ہو سکتی ہے؟ کتاب و سنت کی روشنی میں وضاحت فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وہ عورت جس کے فرض روزے کسی وجہ سے رہ گئے ہوں، ان کا رکھنا ضروری ہے، نفل روزہ اگر رہ جائے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن ایک روزہ میں دونوں طرح کی نیت کرنا درست نہیں ہے، البتہ عاشورا کا روزہ بعد میں نہیں رکھا جا سکتا، اسے پہلے رکھ لیا جائے، اس کے بعد اپنے فرضی روزے رکھے جائیں، ایک روزہ میں فرض اور نفل روزے کی نیت کرنا محل نظر ہے۔ (واللہ اعلم)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اصحاب الحدیث

جلد:3، صفحہ نمبر:245

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ