سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(534) دلالی کے ذریعے کمانا

  • 1992
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1300

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حیثیت ہے دلال کی ،جو دلالی کر کے رقم یا کمیشن وغیرہ وصول کرتا ہے۔ کیا درست ہے کہ نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا: «لاَ يَبِعْ حَاضِرٌ لِّبَادٍ» حضری بدوی کی خاطر بیع نہ کرے آپﷺ کے اس فرمان سے مفہوم ہے کہ حضری حضری کے مال کی بیع ، بدوی بدوی کے مال کی بیع ، اور بدوی حضری کے مال کی بیع (دلالی) کر سکتا ہے تو حضری کا بدوی کی دلالی کرنا ممنوع ہے اور باقی دلالی کی مذکورہ بالا تینوں صورتیں درست ہیں بشرطیکہ ان میں کوئی اور خلاف شرع چیز نہ پائی جاتی ہو۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

احکام و مسائل

خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 374

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ