السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
عام طور پر ہمارے ہاں حج یا عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد دو رکعت پڑھی جاتی ہیں، کیا احرام کی کوئی مخصوص نماز ہے جس کا کتاب و سنت میں ثبوت ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کتاب و سنت میں کوئی ایسی نماز نہیں ہے جو احرام حج یا عمرہ کے لیے مخصوص ہو، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذوالحلیفہ میں احرام کے بعد جو دو رکعت پڑھی تھیں وہ فرض نماز کی تھیں، ان کا احرام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، اس بنا پر افضل یہ ہے کہ کسی فرض نماز کے وقت احرام باندھے اور اس کے بعد فرض نماز ادا کرے، اس طرح اگر نماز چاشت کا وقت ہو تو نماز چاشت کی دو رکعت پڑھ لے، اگر چاشت کا وقت نہ ہو تو وضو کی دو رکعت پڑھ لے، لیکن ایسی نماز جس کا تعلق احرام سے ہو اور احرام کی وجہ سے اسے پڑھا جاتا ہو، کتاب و سنت میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ (واللہ اعلم)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب